کانگریس کی سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن وپلو ٹھاکر نے نوٹ بندي کی وجہ
سےغریبوں اور عام لوگوں کو ہو رہی تکلیفوں کے لیے براہ راست وزیر اعظم
نریندر مودی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان سے پوچھا ہے کہ ان کے اس اقدام سے
ملک کو کیا فائدہ ہوا انہیں اس کی وضاحت کرنی چاہئے۔مسز ٹھاکر نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت
میں یہ دعوی کیا کہ نوٹ بندي کا فیصلہ مرکزی حکومت کا نہیں بلکہ مسٹر مودی کا تھا۔انہوں نے وزیر اعظم پر الزام لگایا کہ بیرون ملک سے بلیک منی لانے میں
ناکام رہنے، پٹھان کورٹ ایئر بیس پر دہشت گرد حملے اور سرجیکل اسٹرائک جیسے
معاملات میں ہوئی رسوائی سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے انہوں نے نوٹ بندی
جیسا قدم اٹھایا۔